ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد میں ملوث ایس آئی سمیت 5 اہلکار معطل

ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد میں ملوث  ایس آئی سمیت 5 اہلکار معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر عندلیب نے چند روز قبل ٹریفک اسسٹنٹ لقمان کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا ۔پولیس نے ملزم کی ضمانت ہونے پر گھڑی ،موبائل فونزاور موٹرسائیکل واپس کر دی۔ تاہم سب انسپکٹر کی طرف سے پستول اور نقدی واپس نہیں کی گئی تھی جسے لینے کیلئے ٹریفک اسسٹنٹ نے عندلیب سے رابطہ کیا۔سب انسپکٹر کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ کے ساتھیوں نے پہلے ہاتھ اٹھایا۔دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دے دیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے افسروں کی اجازت کے بعد کارروائی ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں