صفائی کمپنی:ناقص کارکردگی، 2 زونل افسر، 3 سپر وائزر معطل

صفائی کمپنی:ناقص کارکردگی، 2 زونل افسر، 3 سپر وائزر معطل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ایل ڈبلیو ایم سی نے 15 روزہ زیرو ویسٹ مہم کے پانچویں روز 18 ہزار ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگایا۔

سی ای او بابر صاحب دین فیلڈ میں متحرک رہے ،صفائی انتظامات کا جائزہ لینے نشتر ٹاؤن گئے ، چلڈرن ورکشاپ کا بھی دورہ کیا،فیلڈ میں آپریشنل گاڑیوں کی ورکنگ اور ورکرز کی حاضری کو چیک کیا۔ناقص کارکردگی پر 2 زونل افسر ، 3 سپر وائزرکو معطل کر دیا،ٹاؤن منیجر نشتر ٹاؤن مریم کیانی، اور منیجرنائٹ آپریشن علی شاہد بٹ کو وارننگ جاری کی گئی۔ بہترین کام کرنے پر زون 13، گلبرگ ٹاؤن کے زونل آفیسر عقیل شاہ کو شاباش دی۔سی ای او نے چونگی امر سدھو، شنگھائی پل، کماہاں، نشتر ٹاؤن، یوحنا آباد ،فیروزپور روڈ، پیکو روڈ، ارفع کریم ٹاور کا بھی دورہ کیا، جنرل ہسپتال، گلاب دیوی ، چلڈرن ہسپتال کے باہر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں