پنجاب یونیورسٹی:اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی:اپلائیڈ سائیکالوجی  کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں سیشن 2022 کے بی ایس، ایم ایس سی، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے 150کامیاب طلباوطالبات میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر رافعہ رفیق، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد اسلام نے ڈگری و میڈیلز حاصل کرنے والے طلبا کو مبارک باددی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں