زرعی اراضی کا غیرضروری تجارتی استعمال روکنے کی تجاویز پر غور

 زرعی اراضی کا غیرضروری تجارتی  استعمال روکنے کی تجاویز پر غور

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ہوا،زرعی اراضی کا غیرضروری کمرشل استعمال ریگولیٹ کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیر بلدیات نے کہا زرعی اراضی کے پلاننگ کے بغیر کمرشل استعمال کی موثر مانیٹرنگ ضروری ہے ۔اس حوالے سے ضروری ہوا تو نئی قانون سازی بھی کی جا سکتی ہے ،ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کا ٹھوس میکانزم ہونا چاہئے ۔ اجلاس کے دوران ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری لا نے کمیٹی کو مختلف قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی،دو ذیلی کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو قانون کے دائرے میں لانا ضروری ہے تاکہ عوام کے رئیل اسٹیٹ بزنس پر اعتماد میں اضافہ ہوسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں