پنجاب کی 294مویشی منڈیوں میں 18لاکھ سے زائد جانور آئے

پنجاب کی 294مویشی منڈیوں میں 18لاکھ سے زائد جانور آئے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب کی مویشی منڈیوں میں 18 لاکھ سے زائد جانور آئے، 9 ڈویژنز میں 12 لاکھ چھوٹے جانور جبکہ 6 لاکھ 12 ہزار بڑے جانور آئے۔

بہاولپور میں 1لاکھ 55ہزار، ڈیرہ غازی خان میں 1لاکھ 27ہزار، فیصل آباد میں 2لاکھ 16ہزار، گوجرانوالہ میں 1لاکھ 24ہزار، لاہور کی منڈیوں میں 7لاکھ 72ہزار، ملتان میں 1لاکھ 46ہزار جانور آئے ۔اسی طرح راولپنڈی میں 94ہزار، ساہیوال میں 76ہزار جبکہ سرگودھا میں 1لاکھ 3ہزار سے زائد جانور مویشی منڈی میں آئے ، منڈیوں میں آنے والے جانوروں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں