جنرل ہسپتال:عید پر ڈیوٹی دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے تعریفی اسناد کااعلان

جنرل ہسپتال:عید پر ڈیوٹی دینے والے  ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے تعریفی اسناد کااعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال میں مسلسل 10 سالوں سے عید پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا۔

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ دین اسلام میں زندگی بچانا سب سے عظیم مرتبہ ہے، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین ڈی سی این ایس زمرد خورشید اور انتظامی ڈاکٹر ز بھی موجود تھے - پرنسپل پی جی ایم آئی نے ان خیالات کا اظہار عید کے تیسرے روزبھی ہسپتال کے مختلف شعبوں کے تفصیلی دورہ کے دوران کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں