امت کی زبوں حالی پر ہر مسلمان پریشان:ساجد میر

امت کی زبوں حالی پر ہر  مسلمان پریشان:ساجد میر

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ امت کی زبوں حالی پر ہر مسلمان پریشان اور دل گرفتہ ہے۔

 یہ بات انہوں نے جامعہ ابراہیمیہ میں عیدکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دریں اثنا جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی سوسائٹی کے گراؤنڈ میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی، خطبہ عید مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری نے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں