5پیدل پلوں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوسکا

5پیدل پلوں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوسکا

لاہور(شیخ زین العابدین)شہر میں پانچ پیڈیسٹرین برجز تعمیر کرنے کے منصوبہ پر من و عن عمل نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق اللہ ہو چوک پر پیڈیسٹرین پل کے کالم تعمیر کیے گئے۔۔۔

 اللہ ہو چوک پر مزید پیڈیسٹرین برج کا کام بند ہے ، گزشتہ پانچ برسوں میں صرف ایک پیڈیسٹرین پل تعمیر ہوسکا، پنجاب حکومت نے پیڈیسٹرین برجز کی تعمیر کی ذمہ داری ٹیپا کو تفویض کی، لبرٹی چوک ،وحدت روڈ نزد ڈیسنٹ سٹور اور اللہ ہو چوک خیابان فردوسی پر پیڈیسٹرین برج تعمیر کیے جانے تھے ، سگیاں روڈ پر دو پیڈیسٹرین برج کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا، پانچ پیڈیسٹرین پل تعمیر کرنے کے لیے 59 کروڑ 79 لاکھ 13 ہزار 513 روپے کا تخمینہ لگایا گیا، لبرٹی چوک میں طویل اور مہنگا پیڈیسٹرین پل تعمیر کیا جانا تھا، لبرٹی پر 85 میٹر طویل پیڈیسٹرین پل 20 کروڑ 72 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانا تھا، لبرٹی پیڈیسٹرین برج کے ٹینڈر لگانے کے بعد کام کو شروع ہی نہ کیا گیا، وحدت روڈ پر 7 کروڑ 63 لاکھ اور اللہ ہو چوک پر سات کروڑ 50 لاکھ روپے سے پیڈیسٹرین پل تعمیر ہونے ہیں، اللہ ہو چوک پر بنے پیڈیسٹرین پل کے کالم پنجاب حکومت کی فنڈنگ کے منتظر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں