نمازعید کی ادائیگی کے بعد آئی جی کی شہدا کی یادگار پر حاضری

نمازعید کی ادائیگی کے بعد آئی جی کی شہدا کی یادگار پر حاضری

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس فورس کے ہمراہ نماز عید الاضحی ادا کی۔

نماز عید الاضحی کے بعد ملکی تعمیر و ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، آئی جی نے شہدا پولیس کی یادگار پر سلامی دی،انہوں نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس نے عیدالاضحی کا دن فیلڈ وزٹس میں گزارا، ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد آئی جی پنجاب سب سے پہلے تحفظ منزل فوسٹر ہوم پہنچے، علاوہ ازیں آئی جی نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔دوسری طرف عید الاضحی کے دوسرے روز پنجاب پولیس کی تحفظ درسگاہ جلو میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی نے شرکت کرتے ہوئے بے سہارا ٹرانسجینڈر بچوں کے ہمراہ وقت گزارا، آئی جی کی ظل شاہ کے گھر آمد۔ آئی جی نے ظل شاہ کی والدہ، دیگر اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں