چونیاں:بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہری بلبلا اٹھے

 چونیاں:بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہری بلبلا اٹھے

چونیاں(تحصیل رپورٹر)چونیاں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہو گیا، 12 سے 15 گھنٹے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ سے شہری بلبلا اٹھے۔

تفصیل کے مطابق تحصیل بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 12 سے 15 گھنٹے کی علانیہ اور غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔45 درجہ حرارت میں شہریوں کیلئے تین گھنٹے کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کسی اذیت سے کم نہیں۔ بجلی کی اچانک بندش سے مکین پریشان رہے ، گھروں میں پینے ، کپڑے دھونے ، مساجدوں میں وضو کے لئے پانی نایاب ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لیسکو صارفین سے بقایا جات کی مد میں بجلی کے کنکشن کاٹنے میں دیر نہیں لگاتے لیکن بجلی آتی نہیں۔ اس معاملہ پر ایکسین لیسکو نے موقف میں کہا کہ عید الاضحیٰ میں بجلی کا لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ زیادہ ہوئی، اب علانیہ لوڈ شیڈنگ ہی ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں