عید ملن مشاعرہ کا اہتمام

 عید ملن مشاعرہ کا اہتمام

چیچہ وطنی(نامہ نگار)علمی اور ادبی تنظیم \"مکالمہ\" کے زیر اہتمام ایک شاندار عید ملن مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف صداکار، اداکار، شاعر تنویر سید نے کی۔۔۔

 مہمانان خصوصی ساہیوال کے شاعر صفی ہمدانی اور کویت میں مقیم جدید لہجے کے شاعر بدر سیماب اور مہمان اعزاز کے طور پر\" مکالمہ\" کے منتظم سلمان بشیر سٹیج کی زینت بنے ۔ مشاعرے کی نقابت شاعر عدنان بشیر نے کی۔ تلاوت قر آن حکیم کی سعادت حافظ احسن منظور نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت شہزاد اعوان نے پیش کیا ۔مقامی شعرا بو علی دلاور ، امید قاصر، داؤد نثار، بابر الیاس، اشرف رضا، نذر حسین منیر اور تنویر سید نے اپنا کلام سنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں