کریک ڈاؤن کے بعد ایل پی جی کی 80 فیصد دکانیں بند

کریک ڈاؤن کے بعد ایل پی جی کی 80 فیصد دکانیں بند

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا معاملہ، شہر لاہور میں ایل پی جی کی 80 فیصد دکانیں بند ایل پی جی مافیا بلیک میں گیس فروخت کرنے لگا۔۔۔

 صارفین خوار ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد 80 فیصد دکانیں بند، شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی بلیک میں 320 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ، اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 234 روپے فی کلو مقرر کی گئی، شہری ایل پی جی کے حصول کے لیے خوار ہوگئے ،قدرتی گیس کی بندش کے باعث ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہوا ،ایل پی جی نہ ملنے کے باعث گھریلو صارفین ،رکشہ ڈرائیور اور ہوٹل مالکان پریشان ،چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی دکانوں کے لیے جلد از جلد ضابطہ اخلاق بنائے ،دکانیں غیر قانونی ہیں تو انہیں قانون کے دائرہ کار میں لایا جائے تاکہ غریب دکاندار عزت سے کاروبار کر سکیں ۔کریک ڈاؤن کے ڈر سے کاروبار بند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں