تحریک انصاف کی بلدیاتی انتخابات کے لئے کمیٹی تشکیل

تحریک انصاف کی بلدیاتی  انتخابات کے لئے کمیٹی تشکیل

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کیں تو سیاسی جماعتوں نے بھی کمر کس لی۔

حکومت پنجاب بھی نیا بلدیاتی نظام تشکیل دیکر جلد مسودہ قانون اسمبلی میں لانے کے لئے متحرک ہے۔ تحریک انصاف کی کمیٹی کا مقصدر یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی اوربلدیاتی انتخابات کی تیاری کرناہے ۔صدر پی ٹی آئی لاہور چودھری اصغر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، رکن صوبائی اسمبلی شیخ امتیاز محمود کمیٹی کے کنوینر ،ایم پی اے فرخ جاوید شریک کنوینر ہوں گے ،حافظ ذیشان رشید، عاطف خان میو، وقار طور ،حاجی فیاض، میاں ندیم، چودھری ندیم ،ملک قیصر اور شیخ ذوالفقار علی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں