واسا:سکاڈا سسٹم سے بجلی کی مد میں 2 کروڑ 25 لاکھ کی بچت

واسا:سکاڈا سسٹم سے بجلی کی مد میں 2 کروڑ 25 لاکھ کی بچت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد مون سون تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے متحرک ہوگئے، جوبلی ٹاؤن کے دورے میں سکاڈا سسٹم اور شوکت خانم ڈسپوزل کا معائنہ کیا۔

ایکسین مظفر عباس نے بریفنگ دی کہ جنوری 2021 سے اب تک شوکت خانم ڈسپوزل سٹیشن پر سکاڈا سسٹم کی تنصیب سے بجلی بل کی مد میں 2 کروڑ 25 لاکھ کی بچت ممکن ہو سکی ۔ٹیوب ویل پر سکاڈا سسٹم کی تنصیب سے اب تک 70 لاکھ کی بچت ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں