حلقہ این اے 117: واپڈا، سوئی گیس ودیگر محکموں کے کام شروع

حلقہ این اے 117: واپڈا، سوئی گیس ودیگر محکموں کے کام شروع

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے انتخابی حلقے این اے 117 میں ترقیاتی کاموں میں پیش رفت، شہریوں کے واپڈا، سوئی گیس، واسا اور دیگر ترقیاتی محکموں کے حوالے سے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے۔

این اے 117 میں عبدالعلیم خان کے کوآرڈینیٹر و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود نے حلقے میں ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے ترقیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، جہاں اہم امور کی بابت فیصلے عمل میں لائے گئے ۔ ایم ڈی سوئی نادرن گیس امیر طفیل سے ملاقات میں رہنما آئی پی پی میاں خالد محمود نے حلقے میں سوئی گیس سے متعلقہ توجہ طلب مسائل کو اجاگر کیا اور سوئی گیس کی پائپ لائنوں میں پانی کشید جانے کی وجہ سے درپیش مسائل سمیت دیگر پر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایم ڈی واسا نے میاں خالد محمود سے جلد از جلد این اے 117 میں گیس پائپ لائن بچھانے اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا قومی اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے پارلیمانی وفد نے وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید مصطفی شاہ سے ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں