محکمہ جیل خانہ جات سوئی گیس کا کروڑوں کا نادہندہ

محکمہ جیل خانہ جات سوئی گیس کا کروڑوں کا نادہندہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)محکمہ جیل خانہ جات سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کروڑوں روپے کا نادہندہ نکلا، سوئی ناردرن کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے لیے نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

سنٹرل جیل، گوجرانوالہ تین کروڑ 94 لاکھ سے زائد رقم کی نادہندہ، سینٹرل جیل راولپنڈی دو کروڑ 46 لاکھ سے زائد،نیو سینٹرل جیل ملتان دو کروڑ 45 لاکھ سے زائد جبکہ سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور ایک کروڑ 57 لاکھ سے زائد کی نادہندہ(آئی جی پی)آفس کیمپ جیل شادمان لاہور، 6لاکھ 50 ہزار سے زائد، ڈسٹرکٹ کیمپ جیل فیروزپور روڈ لاہور دو کروڑ 70 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے ،سینٹرل جیلوں میں شامل بہاولپور، ہائی سکیورٹی جیل میانوالی سنٹرل جیل، اس کے علاوہ ملتان، ساہیوال، سنٹرل جیل اور وارڈنز کی رہائش گاہیں ،ڈسٹرکٹ جیل، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھی تین کروڑ سے زائد کی نادہندہ ہے ۔ ڈسٹرکٹ جیلوں میں شامل مظفر گڑھ، جیل شیخوپورہ جیل، فیصل آباد، ڈسٹرکٹ جیل، سرگودھا جیل، حافظ آباد اورسیالکوٹ، ڈسٹرکٹ جیل خانیوال جہلم، رحیم یار خان اٹک ،جیل قصور کروڑوں روپے کی نادہندہ، جیل بہاولنگر، گجرات، ملتان ، شاہ پور، لودھراں ، وہاڑی، جھنگ اورڈسٹرکٹ جیل، منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں