سی ٹی ڈی کو 2 ارب 27 کروڑ فراہمی کی منظوری

سی ٹی ڈی کو 2 ارب 27 کروڑ فراہمی کی منظوری

لاہور(عمران اکبر)سی ٹی ڈی پنجاب نے اخراجات کی مد میں محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگ لئے، آپریشنل آلات کیلئے 1 ارب 42 کروڑ 72 لاکھ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کی گئی۔۔۔

ٹرانسپورٹ کی مد میں 35 کروڑ 45 لاکھ، جدید سافٹ ویئر کی فراہمی کیلئے 1 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ مانگے گئے ،سی ٹی ڈی ڈیمانڈ کے مطابق مجموعی طور پر سی ٹی ڈی کو مستحکم کرنے کیلئے 3 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اخراجات دیئے جائیں،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور سیکرٹری خزانہ کے مابین ملاقات کے بعد سی ٹی ڈی کے فنڈز میں کمی کر دی گئی۔دستاویزات کے مطابق 3 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ کی ڈیمانڈ کی بجائے سی ٹی ڈی 2 ارب 27 کروڑ روپے فراہم کیے جائینگے ، جدید آلات اور اسلحہ کی خریداری کیلئے 90 کروڑ 84 لاکھ 38 ہزار روپے کی منظوری دی گئی، گاڑیوں کی خریداری کیلئے 98 کروڑ 17 لاکھ 24 ہزار روپے کی منظوری دی گئی، دیگر اخراجات کی مد میں 50 کروڑ روپے سی ٹی ڈی کو فراہم کرنے کی منظوری دی گئی،سی ٹی ڈی کی جانب سے 12 کروڑ مالیت کی لگژری گاڑی لینڈ کروزر کی ڈیمانڈ کو رد کر دیا گیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کو کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظوری دیدی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں