خسرہ کے 116 مشتبہ کیسز رپورٹ

خسرہ کے 116 مشتبہ  کیسز رپورٹ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں خسرہ کیسز کے اعداد وشمار جاری کردئیے، کیسز میں کافی کمی آنا شروع ہوگئی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں خسرہ کے صرف 116 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا۔ لاہور 16، ملتان 15، فیصل آباد 2، راولپنڈی 3، شیخوپورہ 12 ،ننکانہ 3، گوجرانوالہ 9، جھنگ 10، بہاولپور میں 6 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں