مالی بحران، پنجاب یونیورسٹی کے 250 سکیورٹی گارڈز فارغ

مالی بحران، پنجاب یونیورسٹی کے 250 سکیورٹی گارڈز فارغ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے بد انتظامی اور مالی بحران کے باعث یونیورسٹی کے 250 سکیورٹی گارڈز کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ پنجاب میں 250اساتذہ کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا تھا لیکن دوسری طرف یونیورسٹی نے 250سکیورٹی گارڈز کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے ۔جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ نوکریوں سے نکالے جانے والے تمام گارڈز کنٹریکٹ پر بھرتی تھے جو گزشتہ 9سال سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ میں جو باقی 150 گارڈز رہ گئے ہیں، ان کے ڈیوٹی کے اوقات کار 8گھنٹے سے بڑھا کر 12گھنٹے کر دیئے ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی میں کام کرنے والے سکیورٹی گارڈز کی تعداد 400 تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں