8ہزار لٹر جعلی کولڈڈرنکس، 900 خالی بوتلیں، رنگ تلف

8ہزار لٹر جعلی کولڈڈرنکس، 900 خالی بوتلیں، رنگ تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)جعلسازی کا مکروہ دھندہ پکڑلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سٹی ایریا میں جعلی بیورجز یونٹ پر چھاپہ اور۔۔۔

 کارروائی کے دوران 8 ہزار لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 1 ہزار لٹر مضر صحت جعلی محلول، 900 خالی بوتلیں، ممنوعہ رنگ اور فلیورز تلف کر کے 580 کریٹ تیار ڈرنکس، 7 سلنڈر، 3 مشینیں، 5 ڈرم، 3 ٹب، واٹر ٹینک اور 50 کلو ڈھکن ضبط کرکے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا اور 6 افراد کو موقع سے گرفتار کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونٹ میں معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کی جارہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا مضر صحت کیمیکلز، کھلے رنگوں اور غیر فلٹر شدہ پانی سے تیار محلول کو پیک کیا جارہا تھا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ بھی فیل،صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ مضر صحت تیار جعلی ڈرنکس کو لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں