دوموریہ پل تلے کنٹینر پھنسنے سے ٹریک کو نقصان

دوموریہ پل تلے کنٹینر پھنسنے سے ٹریک کو نقصان

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور کے علاقے سرکلر روڈ دوموریہ پل کے نیچے کنٹینر پھنسے سے ریلوے کے اپ اینڈ ڈائون ٹریک کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث لاہور سے راولپنڈی۔۔۔

 فیصل آباد اور نارووال تک جانے والی ریلوے ٹریفک تین سے چار گھنٹے تک معطل ہو کر رہ گئی ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کو متاثرہ مقام سے ایمرجنسی بنیادوں پر مرمت کرنے کے بعد دن تقریبا ً 10 بجے ٹریک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا، ایمرجنسی بنیادوں پر چیف انجینئر اوپن لائن فرید احمد کی نگرانی میں کام شروع کر کے دن 10 بجے تک ٹریک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، ٹریک متاثرہونے سے لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار، کراچی سے براستہ فیصل آبا د آنے والی شالیمار ایکسپریس اور خیبر میل کو ٹریک پرروک دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں