سالانہ پروگرام کی سکیموں کی منظوری جلد مکمل کرنیکی ہدایت

سالانہ پروگرام کی سکیموں کی منظوری جلد مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت پنجاب بھر کے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ افسران کا اجلاس عبداللہ خان سنبل ایڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔

جس میں پی اینڈ ڈی کے ڈویژنل، ضلعی اور ہیڈکوارٹرز افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس میں اے ڈی پی 25-2024 کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور افسروں کو اے ڈی پی میں شامل سکیموں کی منظور کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ افسران متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر تمام سکیموں کا پی سی ون بنا کر منظوری کا عمل 31 جولائی تک مکمل کریں اور پی سی ون ایس ایم ڈی پی پر اپ لوڈ کریں تاکہ فنڈز ریلیز کرائے جا سکیں اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں