اورنج ٹرین:ٹھیکیدار کو مبینہ نواز نے پر ایک اور انکوائری شروع

لاہور(شیخ زین العابدین)اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران مبینہ بے ضابطگیاں، نیب نے اورنج ٹرین پر ایک اور انکوائری شروع کر دی۔
ملتان روڈ پر واقع چوبرجی پارک کو کاسٹنگ یارڈ کے طور پر استعمال کرنے میں مبینہ طور پر کنٹریکٹر کو نوازا گیا، ایل ڈی اے سے نیب نے سوالات کے جوابات مانگ لیے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین کے پہلے کنٹریکٹ کے تحت کاسٹنگ یارڈ مقبول کالسنز کو دیا گیا، مقبول کالسنز کو بلیک لسٹ ڈکلیئر کرنے کے بعد کاسٹنگ یارڈ زیڈ کے بی کمپنی کے حوالے کر دیا گیا، سرکاری اراضی نجی کنٹریکٹر کمپنی کے حوالے کرنے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں گیا۔ سرکاری اراضی کو بغیر معاوضہ دیئے چار سال سے زائد استعمال کیا گیا۔ نیب نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج ٹرین سے چار سوالات کے جواب طلب کرلیے۔