پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم:جمعیت اہلحدیث

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم:جمعیت اہلحدیث

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کا اجلاس علامہ ہشام الہٰی ظہیر کی سربراہی میں مرکزی سیکر ٹریٹ میں ہوا،ملکی موجودہ صورتحال، تنظیمی اْمور سمیت بیگم کوٹ چوک میں’’فضائل صحابہؓ و اہل بیت ؓ کانفرنس‘‘کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام پر ظلم قرار دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا جب تک سودی نظام سے نجات حاصل نہیں کی جاتی مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی۔ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا گہوارہ بنانے کیلئے حکام بالا کو اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانا ہو گی۔ عوام کے مہنگائی، بیروز گا ری، بد امنی،بھاری بھر کم بجلی کے بل، اشیا ئے خور ونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے جیسے گھمبیر مسائل سود سے پاک معاشی نظام کے نفاذ سے ہی حل ہوں گے ۔اجلاس میں حکیم عبد اللطیف مدنی، قاری شفیق الرحمن ربانی، حافظ ارشد عمران ظہیر، حکیم شفیق الرحمن ربانی، قاری ظفر اقبال، حافظ سہیل انجم،حافظ ضیا الرحمن ضیا ، قاری عبد المالک مجاہد، قاری عطا الرحمن سلفی، قاری شفیق الرحمن سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں