پولیس ملازمین کے بیمار بچوں کے علاج کیلئے ساڑھے 21لاکھ جاری

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے بچوں کو سنگین بیماریوں کے علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان کے کانسٹیبل خادم حسین کو 03 سالہ بیٹے کے بون میرو آپریشن کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے، رحیم یار خان کے اے ایس آئی آغا باقر کو 05 سالہ بیٹے کی ہارٹ سرجری کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔