184گھوسٹ ڈینگی ورکرز ،3میڈیکل آفیسرز کا انکشاف

لاہور(عمران اکبر)184 گھوسٹ ڈینگی ورکرز، تین گھوسٹ میڈیکل آفیسرز کی نشاندہی کر لی گئی،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈاکٹر زوہیب حسن نے نشاندہی مکمل کی۔
ڈی سی لاہور کی منظوری سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن نے سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ نشاندہی کیے گئے 184 ڈینگی ورکرز کئی ماہ سے ڈیوٹی سے غائب اور تنخواہیں لے رہے تھے۔ تین میڈیکل آفیسر بھی گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے، گریڈ 17 کے دو میڈیکل آفیسر ایڈہاک، ایک ریگولر ملازم تھا۔ ایڈہاک میڈیکل آفیسرز کو نوکری سے فارغ کردیا، ریگولر کیخلاف پیڈا ایکٹ کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ چند ماہ قبل بھی کئی سالوں سے غائب 500 سے زائد ریگولر ڈینگی ورکرز کو نکالا گیا تھا۔