ہسپتالوں کا آئی ٹی سسٹم خراب، مفت ادویات نہ مل سکیں

ہسپتالوں کا آئی ٹی سسٹم خراب، مفت ادویات نہ مل سکیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ویب بیسڈ آئی ٹی سسٹم خراب ہونے سے مریضوں کے لئے مفت ادویات کا حصول اور تشخیصی پرچی بنانا مشکل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ویب بیسڈ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کی سپلائی بند ہو گئی اور ہر ہسپتال میں میڈیکل سٹور کے سامنے مریضوں کی لائنیں لگ گئیں جبکہ او پی ڈی میں چیک اپ کی پرچی بھی مریضوں کو جاری نہیں ہو سکی ،آن لائن سسٹم بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ،بعض ہسپتالوں میں مریضوں نے ادویات نہ ملنے کے خلاف احتجاج بھی کیا مگر ہسپتالوں کی انتظامیہ نے بغیر اندراج اور کمپیوٹر سسٹم کے ادویات دینے سے انکار کر دیا جس پر مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے معاملے کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں