پھول پراجیکٹ ، 9 ماہ میں 894 بچوں کے علاج پر 7 کروڑ 30 لاکھ خرچ

پھول پراجیکٹ ، 9 ماہ میں 894 بچوں  کے علاج پر 7 کروڑ 30 لاکھ خرچ

لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کو طبی اخراجات کیلئے مالی معاونت بلا تعطل جاری ہے۔

 رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 894 بچوں کے علاج پر 7 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ دماغی فالج کا شکار 582 بچوں کو 3 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار، تھیلیسمیا کا شکار 152 کو 1 کروڑ 33 لاکھ 65 ہزار دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاکہنا ہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے، علیل بچوں کی جلد صحتیابی اولین ترجیح ہے ،تعاون کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں