یو م اساتذہ پر گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام مظاہرے

یو م اساتذہ پر گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام مظاہرے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے سلام ٹیچرز ڈے پر اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اساتذہ نے ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ اور شاہدرہ میں بھی مظاہرے کئے گئے۔

اساتذہ رہنماؤں رانا لیاقت، کاشف شہزاد، منیر سندھو دیگر نے کہا اساتذہ آج صوبہ بھر میں عالمی یوم اساتذہ کو بطور یومِ سیاہ منا رہے ہیں، اساتذ ہ کوحقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنے پر ملازمت سے برطرفی کی دھمکیاں، شوکاز نوٹسز اور معطل کیا جا رہا ہے حکومت پنجاب کی ناقص پالیسیوں سے عدم تحفظ کا شکار ہیں ، اداروں کی پرائیویٹ مینجمنٹ کو حوالگی سے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق ہو جائے گا ،طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوگی۔ ایک لاکھ تیس ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں چھ سال سے ایک بھی استاد بھرتی نہیں کیا گیا ۔دیگر محکموں کی نسبت ایم ایس سی و ایم فل اساتذہ کو کم گریڈ اور کم تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ اساتذہ کو انتقام کا نشانہ بنانے کی بجائے انکے مطالبات کوتسلیم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں