ائیرپورٹس اتھارٹی کے نئے ڈی جی کیلئے 7 امیدوار شارٹ لسٹ
لاہور (نیوز رپورٹر )پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے نئے ڈی جی کی تقرری کے حوالے سے وزارت ہوابازی نے 7 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کرلیا ۔
اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صادق الرحمان،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سمیر سعید،پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات ،سلمان مفتی، محمد ریاض الدین، سعد خان اور عامر نثار چودھری کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ،امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔