شادمان مارکیٹ میں عارضی تجاوزات کیخلاف آپریشن
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ٹیپا کا آپریشن جاری ہے۔۔۔
ٹیپا نے شادمان مارکیٹ سے عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا۔تمام دکانداروں کو انتباہ کر دیا، تجاوزات جاری رکھنے پر دکانیں سربمہر کر دی جائیں گی۔ شادمان کالونی میں ناجائز سائن بورڈز کو بھی اتار کر ضبط کر لیا گیا۔