16ہزار لٹر ناقص مضر صحت آئل تلف

16ہزار لٹر ناقص مضر صحت آئل تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)صوبہ بھر میں آئل ملز اور یونٹس کی چیکنگ،87 آئل یونٹس کی چیکنگ، 3 بند، 12 کو 7 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے عائد، 16 ہزار 440 لٹر ناقص مضر صحت آئل تلف کیا گیا۔۔۔

 55 یونٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کر کے 14 سیمپل لیبارٹری بجھوائے گئے ،ناقص آئل کی تیاری میں ملوث یونٹس کو بند کر دیا گیا، قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے ۔گندے ٹوٹے فرش پر آئل گھی کی پیکنگ، پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ خوراک بلال یسین کا کہنا ہے کہ باغ سرداراں مرغی منڈی میں 29 گاڑیوں میں لائی گئی 25ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی، 2 ہزار کلو کم وزن، بیمار اور لاغر مرغیوں کو تلف کر دیا، کم وزن مرغیاں سپلائی کرنیوالی گاڑی کے مالک کو 50 ہزار جرمانہ عائد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں