پنجاب یونیورسٹی میں بچیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام بچیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’بچیوں کو بااختیار بنانا، مستقبل کو محفوظ بنانا‘‘ کے موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں چیئرپرسن شعبہ سوشل ورک پروفیسر ڈاکٹرعظمیٰ عاشق، ڈاکٹر نور الزماں، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے حقوق بارے بیداری پیدا کرنا اور صنفی مساوات کے لئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ڈاکٹر نور الزماں نے محدود تعلیم اور چائلڈ لیبر جیسے چیلنجوں بارے بات چیت کی۔