سردیوں کی آمد سے قبل ہی لنڈا بازاروں میں رش

سردیوں کی آمد سے قبل ہی لنڈا بازاروں میں رش

لاہور(کامرس رپورٹر)سردیوں کی آمد سے قبل ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد چھٹی کے روز کپڑے، جوتے اور دیگر اشیا خریدنے لنڈا بازار پہنچ گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کسی نے گرم سویٹر خریدا تو کوئی مناسب جیکٹ تلاش کرتا نظر آیا۔ شہریوں کا کہنا تھا مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ایک وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا، اب صرف لنڈے بازار سے ہی کپڑے لئے جا سکتے ہیں۔ دکانوں کی نسبت لنڈے بازار میں ملنے والی چیزوں کی قیمتیں کم ہیں ،سردیوں سے پہلے خریداری پر کم داموں پر اچھی چیز مل جاتی ہے ۔ د کانداروں کا کہنا تھا مہنگائی کے باعث یہاں بھی لوگ بھاؤ تاؤکرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں