حکومت یا اپوزیشن کی طرف جھکائو نہیں اور ہدف تنقید بھی ہوں، ملک احمد
لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہر چودہ ماہ بعد اپوزیشن کی ریکوزیشن پر امن و امان پر اجلاس بلانا پڑتا ہے۔
حکومت یا اپوزیشن پر جھکائو نہیں اور ہدف تنقید بھی ہوں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی صدر 2014ء میں دورہ پر تھے تب بھی احتجاج ہوا۔شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس ہو رہا ہے ، اگر شرپسند کو نہیں روک سکتے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال ، طالب علم و استاد کو سکول سے روکنا ، تاجروں کی دکانیں بند کروانا کون سے حق ہیں ۔حکومت سے پوچھنا ہے کہ آپ کے پاس شواہد ہیں تو ان ایم پی ایز اور انارکی پھیلانے والوں کو پکڑیں ۔اسمبلی کی کارکردگی کو جانچیں یہ آپ کا گھر ہے جتنی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ہے اتنی ہی عوام کی ہے ۔اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبہ میں آئے لیکن اسے نچلی سطح تک نہ لایا گیا۔