پتوکی :چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا کر نوجوان زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی کے نواح میں چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا کر نوجوان زخمی ہوگیا۔
22 سالہ محمدعرفان ساہیوال سے اوکاڑہ آنے کے لئے کراچی ایکسپریس میں سوار ہوا مگر ٹرین اوکاڑہ سٹیشن پر نہ رُکی اورجب حبیب آباد اور اخترآباد کے درمیان گئی تو نوجوان نے چھلانگ لگا دی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔