سیف سٹی : دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کوڑے کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی
لاہور (کرائم رپورٹر)سیف سٹی کیمروں کے ذریعے سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاتن کیا جا رہا ہے۔
دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔سیف سٹی روزانہ کی بنیاد پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو ای چالان جاری کررہی ہے ۔ دھواں چھوڑتے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بھی کارروائیوں کا عمل جاری ہے ۔ فیلڈ فورسز کو دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کوڑے کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔