ایسوسی ایشن کا شہرمیں روٹی 20روپے فروخت کااعلان
لاہور(عمران اکبر)شہرمیں سستی روٹی 20 روپے بیچنے کاعندیہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا سستی روٹی کا خواب شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا، ضلعی حکومت سستی روٹی فروخت کرانے میں ناکام ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں روٹی 16روپے میں فروخت ہونے لگی، متعدد علاقوں میں نان 25روپے سے 40روپے میں فروخت ہونے لگا ،جبکہ دوسری طرف صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے شہر لاہور میں 14روپے کی سستی روٹی 20روپے میں فروخت کرنے کا ازخود عندیہ دے دیا،نان روٹی ایسوسی ایشن اعلامیہ کے مطابق 20کلو آٹا تھیلا 18سو روپے میں مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے ، ایل پی جی 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ،مہنگی بجلی دی جا رہی ہے ، مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے فروخت کریں ۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کیا کہ شہر میں روٹی 20روپے میں فروخت کی جائے گی ۔