غیر قانونی تشہیری بورڈز کے خلاف آپریشن ،متعددختم
لاہور( سٹاف رپورٹر سے ) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے گرین بیلٹس میں لگائے گئے غیر قانونی تشہیری اور ڈائریکشن بورڈز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ۔
پی ایچ اے شعبہ مارکیٹنگ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں، رہائش گاہوں اور کاروباری و تعلیمی اداروں کے متعدد بورڈز ہٹا دئیے ۔ یہ بورڈز جوہر ٹاؤن، کینال روڈ، فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور رائیونڈ روڈ پر لگائے گئے تھے ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہروٹو کا کہنا تھا غیر قانونی تشہیری بورڈز کسی صورت قابل برداشت نہیں اور انہیں ہر صورت ہٹایا جائے گا۔