ایم ڈی سوئی گیس کا لاہورریجن کا دورہ
لاہور( سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ایم ڈی عامر طفیل نے اہم آپریشنل معاملات اور کسٹمر سروس کی بہتر حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لئے لاہور ریجن کا دورہ کیا ۔
انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں موجود تمام ٹاؤن بارڈرپر میٹرنگ سسٹمز نصب کیے گئے ہیں۔یو ایف جی کنٹرول پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں دس لاکھ صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس کے 548 ٹی بی ایس پر میٹرنگ سسٹمز نصب کیے گئے ، جبکہ دوسرے مرحلے میں 2 لاکھ صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس میں مزید 143 ٹی بی ایس کو میٹرڈ کیا گیا۔