غیر قانونی تجاوزات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے لعل پل پر پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور بریفنگ لی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو مہم میں اب تک 16 لاکھ سے زائد بچے پولیو کے قطرے پی چکے ہیں۔
ڈی سی لاہور نے واضح ہدایات دیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پیئے بغیر نہ رہے ، ڈی سی لاہور نے کہا کہ اس بار پولیو مہم میں ایپ متعارف کرانے سے پولیو ورکرز کو استفادہ ہوا ہے ، ڈی سی نے والدین سے بھی اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں، انہوں نے تجاوزات و صفائی اقدامات کا بھی جائزہ لیا، ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کو ہدایات جاری کیں ، ڈی سی لاہور نے غیر قانونی تجاوزات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہرگز اجازت نہ دی جائے ، انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ، ڈی سی نے کہا کہ شہر کے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے صفائی میکانزم کو مزید بہتر کیا جائے ۔