جوہر ٹاؤن میں اربوں مالیت کی اراضی سے جھگیاں اور تجاوزات ختم
لاہور(سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی سے جھگیاں اور تجاوزات ختم کر کے 120 کینال جگہ واگزار کروا کر قبضہ حاصل کر لیا۔
سمسانی روڈ ایف ون بلاک پر عرصہ دراز سے 90 کنال اراضی پر قائم جھگیاں و تجاوزات ختم کیں۔ ایف ون، ایم اور این بلاک سے مویشیوں اور تجاوزات کو بھی ہٹا دیا۔ایم اور این بلاک میں 30 کنال جگہ سے مویشی و تجاوزات ہٹا دی گئیں ۔