مینارٹی کارڈ کیلئے اگلے ہفتے سے درخواستیں جمع

 مینارٹی کارڈ کیلئے اگلے ہفتے سے درخواستیں جمع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ انسانی حقوق نے اقلیتوں کومینارٹی کارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

 اگلے ہفتے سے درخواستیں جمع کر ائی جاسکیں گی ،پہلی دفعہ اقلیتوں کے لئے 1 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی مالی سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔ 40 ہزار اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو مالی سپورٹ دی جائیگی۔20 دسمبر سے پہلی قسط فراہم کی جائیگی ۔3 ماہ بعد10ہزار روپے ملیںگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں