شاہراہوں، گلیوں کی 3 لاکھ لائٹس آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ

شاہراہوں، گلیوں کی 3 لاکھ لائٹس آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ

لاہور(عمران اکبر)شہر کی 23 مین شاہراہوں اور چوراہوں و گلیوں کی 3 لاکھ سٹریٹ آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تین بڑی کمپنیز کو مدعو کر لیا گیا۔

تفصیلات پہلے مرحلے میں 23اہم شاہراہوں کی سٹریٹ لائٹس آؤٹ سورس کی جائیں گی۔ شہر کی سٹریٹ لائٹس آؤٹ سورس کرنے کے لئے چیف آفیسر کوٹارگٹ سونپ دیا گیا، 40 فیصد تک سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں ،شہر میں مجموعی طور پر تقریباً 294000 سٹریٹ لائٹس موجود ہیں، ایک لاکھ سے زائد 40 فیصد ناکارہ ہیں ، آؤٹ سورس کرنے کے لئے شرائط و ضوابط طے کئے جا رہے ہیں۔بعد ازاں ٹینڈر کو آن لائن فلوٹ کیا جائے گا۔ سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کیا جائے گا۔ چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کا الیکٹرک کنٹرول روم اور الیکٹرک سٹور روم کا دورہ کیا ،چیف آفیسر نے تمام تکنیکی امور کا جائزہ لیا، شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کے لئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں، چیف آفیسر نے خراب سٹریٹ لائٹس کے کنکشنز کی مرمت کی ہدایت کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں