مریدکے :ٹریفک حادثات،نوجوان جاں بحق،3افرادزخمی

مریدکے :ٹریفک حادثات،نوجوان جاں بحق،3افرادزخمی

مریدکے (نمائندہ دنیا) دو مختلف ٹریفک حادثات میں جوان جاں بحق ،3افراد شدید زخمی ہوگئے ،بتایا جاتا ہے کہ کٹھیالہ ورکاں کا رہائشی 35سالہ نصیر احمد اپنے 60سالہ بیمار والد کی دوائی لینے مریدکے ہسپتال جا رہا تھا کہ۔۔۔

 مریدکے شیخوپورہ روڈ پر چھولیانوالہ کے قریب موٹرسائیکل آگے سے آنیوالی ایک گدھاگاڑی سے ٹکرا گئی، جس سے باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں ریسکیو نے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا مگر 3 بچوں کا باپ 35سالہ نصیراحمد ہسپتال میں دم توڑ گیا ، والد نذیر احمد کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا، دریں اثنا بھیانوالہ روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں،جس سے دونوں سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا، مگر حالت غیر ہونے ٹر دونوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں