نئے چیف جسٹس عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے :عثمان بھٹی
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکرٹری،امیدوار حلقہ پی پی 141چودھری محمد عثمان بھٹی ایڈووکیٹ نے۔۔۔
سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئے چیف جسٹس فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے آئین کے مطابق عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے اور اعلیٰ وماتحت عدلیہ میں زیر التوا لاکھوں مقدمات نمٹانے کے حوالے سے پالیسی وضع کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروفیشنل لائرز کے آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔