ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کی وجہ پٹرولیم مصنوعات :جماعت اسلامی
لاہور (سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے فضائی آلودگی میں خطرناک اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا۔۔۔
ملک کی فضا میں سموگ کی آمیزش کا مسئلہ بہت ہی سنگین ہوگیا اور ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد سانس اور جلدی امراض کا شکار تو ہورہے ہیں، ان کے پھیپھڑے بھی اس آلودگی سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات اور مختلف نوعیت کے کیمیکلز کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔