ڈی جی ایل ڈی اے کا پیچ ورک کاموں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے کا پیچ ورک کاموں کا جائزہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، مال روڈ اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔

 ترجمان کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نے مال روڈ پر ٹیپا کی جانب سے پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پرچیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری کاموں بارے بریفنگ دی اور کہاکہ ٹیپا شہر کی 40 اور ایل ڈی اے 70 شاہراہوں پر پیچ ورک کے کام کر رہا ہے ۔ ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی بیوٹیفکیشن اور سڑک کی توسیع پر کام جاری ہے ۔ طاہر فاروق نے فٹ پاتھ کی تعمیر، سولر لائٹس کی تنصیب اور مرمت و بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں ڈی جی نے سبزہ زار اور جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا بھی دورہ کیا اورایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی سے تجاوزات و جھگیوں کے خاتمے کے آپریشن کا جائزہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں