ہمسائے کے 9سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ہمسائے کے 9سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کاہنہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ظہور ٹائون میں ہمسائے کی بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم ظفر کو گرفتار کرلیا،بچہ ہمسائے کے گھر سے بلیچ لینے گیا،ملزم ظفرنے بچے سے زیادتی کی کوشش کی، بچے کا والد شور سن کر ہمسائے گھر پہنچا،توملزم موقع سے فرار ہوگیا ،پولیس نے چند منٹ میں تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ۔