بجلی چوری ، خراب کارکردگی پر 133اہلکاروں کیخلاف کارروائی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے)چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوری میں ملوث اور خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں اب تک133اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جن میں 15اہلکاروں کی سکیل میں تنزلی،2اہلکاروں کوکمپلسری ریٹائر،24اہلکاروں کونوکری سے برطرف جبکہ 40اہلکاروں کوسروس سے ہٹادیا گیا۔کارروائی کے دوران 8اہلکاروں کی انکری منٹ اور پروموشنز روک لی گئیں جبکہ10اہلکاروں کی سرزنش کی گئی اور 9اہلکاروں کی معافی واپسی لے لی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر نے کہا کہ کرپٹ اور غفلت برتنے والے افسران و ملازمین ادارے کی بدنامی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں، اس طرح کے عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔